ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : جالی پٹن پنچایت کے نومنتخب ممبران کے لئے معلوماتی پروگرام

بھٹکل : جالی پٹن پنچایت کے نومنتخب ممبران کے لئے معلوماتی پروگرام

Tue, 04 Oct 2016 22:06:58    S.O. News Service

بھٹکل:4/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت کے اشتراک سے جالی پٹن پنچایت کے نومنتخب ممبران کے لئے بلدیہ ہال میں فاریسٹ حقوق اطلاعاتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر رمیش کلسد نے پروگرام کی صدارت کی ۔ جالی ، وینکٹاپور، تگرگوڈ حدود سے فاریسٹ حق کے متعلق 1505عرضیاں داخل کی گئی ہیں، جن میں 1493عرضیوں کی تصدیق ہونا باقی ہے ، فی الحال 746عرضیوں کاجی پی ایس سروے کاکام چل رہاہے، ممبران کے مطالبہ پر عرضی سونپنے کی تاریخ 31اکتوبر تک توسیع کئے  جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ چونکہ جالی پٹن پنچایت نئے طورپر تشکیل پائی ہے ، اس لئے میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا کہ وارڈ کے مطابق نئے سرے سے فاریسٹ حقوق کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی ۔ میٹنگ میں ضلع سماج کلیان افسر اللہ بخش ، تحصیلدار وی این باڈکر، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، بلدیہ چیف آفیسر رمیش، اے سی ایف نندیش ریڈی وغیرہ موجود تھے۔

 

 

 


Share: